پشاور گلبرگ میں فائرنگ

پشاور :گلبرگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ گلبرگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جہاں رات کے وقت تھانہ گلبرگ کی حدود ریلوے پٹڑی پر ثاقب نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ واک کررہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ثاقب ولد مقصود جان جاں بحق جبکہ اس کی بیوی محفوظ رہی ۔
پولیس نے مقتول کی بیوی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ، پولیس ٹیم نے اصل حقائق جاننے کے لئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شرو ع کردی ۔

مزید پڑھیں:  ظالم وجابر صیہونیوں نے یہودی آبادکاری کیخلاف ایک اور آواز دبا دی