ترکی فلسطینیوں کی مدد کیلئے اسرائیل

ترکی فلسطینیوں کی مدد کیلئے اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے، اردگان

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر طیب رجب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی فلسطینیوں کی مدد کیلئے اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے۔ ایسا نہ صرف فلسطینیوں کی مدد اور حفاظت کیلئے کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے اپنی حدود کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ترک صدر طیب اردگان نے اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ دوسرے تنازعات کی طرح غزہ کے تنازعہ پر بھی مداخلت کرتے ہوئے فوجی دستوں کے ساتھ اسرائیل میں داخل ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس قسم کی مداخلت کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے سخت ناقد اردگان نے اپنے ایک پیغام میں اپنے ملکی دفاع کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اب ناقابل برداشت ہے، فلسطینیوں کی مدد کیلئے قدم بڑھا سکتے ہیں‌۔
ترک حکمران پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے اسرائیل کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ترکی فلسطینیوں کی حمایت میں مداخلت کر سکتا ہے جیسے کہ اس نے دیگر تنازعات میں کیا ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے مزید کہا کہ کوئی کام ایسا نہیں ہے جو ہم نہیں کر سکتے۔ ہمیں یہ اقدام اٹھانے کیلئے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل ،فلسطین کے ساتھ مزید جارحیت کا مرتکب نہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ ترکی فلسطینیوں کی مدد کیلئے اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے، انہیں اپنی جارحیت روکنی ہوگی. اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں گزشتہ 9 ماہ سے زیادہ عرصہ کے دوران 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید جبکہ 90 ہزار زخمی ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر