اسرائیلی حکومتی ترجمان کا اسماعیل ہنیہ

اسرائیلی حکومتی ترجمان کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جواب دینے سے انکار

ویب ڈیسک: اسرائیلی حکومتی ترجمان کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جواب دینے سے انکار، اس حوالے سے بیان صیہونی افواج کی جانب سے جاری کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومتی ترجمان ڈیوڈ مینسر نے اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت کے حوالے سے صحافیوں کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق انہوں نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میرے پاس اس وقت کوئی معلومات نہیں، میں کوئی جواب نہیں دے سکتا۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے مزید کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔
صیہونی حکومتی ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار ہمیں حاصل ہے۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کو تہران میں میزائل حملے میں شہید کردیا گیا۔
دوسری جانب صحافیوں کے سوال پر اسرائیلی حکومتی ترجمان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے معذرت کر لی۔

مزید پڑھیں:  قوم کو نااہل گروہ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،وزیراعظم