اسرائیل جوابی کارروائی کیلئَے تیار رہے

اسرائیل جوابی کارروائی کیلئَے تیار رہے، حزب اللہ

حزب اللہ کے شہید کمانڈر فواد شُکر بیروت میں سپرد خاک، اسرائیل جوابی کارروائی کیلئَے تیار رہے، حسن نصر اللہ کی وارننگ جاری
ویب ڈیسک: صیہونی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کے سپرد خاک ہونے کے ساتھ ہی حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل جوابی کارروائی کیلئَے تیار رہے۔
انہوں نے سخت الفاظ میں اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی اپنے حواریوں سمیت یاد رکھیں کہ اب کوئی بات چیت یا تبادلہ خیال نہیں کیا جائےگا، فیصلہ جنگی میدان میں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے وہم و گمان میں بھی نہیں آئے گا کہ اس پر کس سمت سے حملہ کیا گیا ہے، یہ حملہ فلسطین کے شمال سے کیا گیا یا جنوب سے، مشرق یا پھر مغرب سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔
حسن نصراللہ نے واضح کیا کہ مجدل الشمس پر حملہ اسرائیلی انٹرسیپٹر میزائل کے سبب تھا، اگر ایسا ہم سے ہوتا تو حوصلے سے قبول کرتے، موجودہ جنگ کا واحد حل غزہ پٹی میں جنگ بندی ہے۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے شہید کمانڈر فواد شُکر بیروت میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔ انہیں اسرائیل نے ڈرون حملے میں شہید کیا تھا.

مزید پڑھیں:  ہم اپنی توہین برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل پربرہم