پناہ گزین سکول پر حملہ

غزہ میں پناہ گزین سکول پر حملہ، بچوں سمیت 17فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے غزہ میں قائم پناہ گزین سکول پر ایک بار پھر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہوئے اور 60سے زیادہ شدید زخمی ہوگئے۔
اسکول پر پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے مزید بم برسائے گئے ۔
اسرائیلی فوج کے مطابق سکول کو فلسطینی گروپ حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر جنگجوں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ حماس نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس، حزب اللہ کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے بڑھا دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 ڈرون حملے کیے گئے جس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے۔
ادھر لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہوئے۔حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  یہ ہماری طاقت کا صرف ایک گوشہ ہے، مسعود پیزشکیان