12ماہ میں بجلی 14 مرتبہ مہنگی

12ماہ میں بجلی 14 مرتبہ مہنگی، عوام پر 455 ارب کا بوجھ آن پڑا

ویب ڈیسک: 12ماہ میں بجلی 14 مرتبہ مہنگی ہوئی، عوام کے کندھوں پر اضافی 455 ارب کا بوجھ آن پڑا ۔ جولائی 2023 سے اگست 2024 تک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کے تحت بجلی14مرتبہ مہنگی کی گئی ہے۔
اس حکومتی اقدام سے صارفین پر 455 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ لاد دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی2023میں مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے90پیسے، اگست میں جون23کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے81پیسے مہنگی کی گئی۔
اسی طرح ستمبر میں جولائی2023کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے46پیسے اور اکتوبر میں اگست2023کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا۔
بجلی کی قیمت میں اس اضافے کے بعد صارفین کے کندھوں پر اضافی بوجھ آن پڑا ہے جس کے حوالے سے احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 12ماہ میں بجلی 14 مرتبہ مہنگی ہوئی، عوام کے کندھوں پر اضافی 455 ارب کا بوجھ آن پڑا ۔ جولائی 2023 سے اگست 2024 تک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کے تحت بجلی14مرتبہ مہنگی کی گئی ہے۔
اس دوران عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں‌پس رہے ہیں، مسلسل بجلی مہنگی ہونے سے ان کی مشکلات میں‌مزید اضافہ ہوتا جائیگا.
حکومت کی جانب سے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکتھے ہوئے ایسے اقدامات کرنا ہونگے جن سے عوام کو فائدہ ہو.

مزید پڑھیں:  سیالکوٹ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،7افراد جاں بحق