فیض حمید سے متعلق خدشات

فیض حمید سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے،عطاء تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کا خمیازہ بھگت لیا ،ہمارے تمام تر خدشات درست ثابت ہوئے ۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج کا فیصلہ کوئی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے، فیض حمید کو تحویل میں لیا گیا ہے، مطلب ہمارے تمام تر خدشات درست تھے۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ 2018 الیکشن سے پہلے فیض حمید نے سیاسی جماعت کو پروموٹ کیا، 2018 کے مین کردار یہی تھے، یہ ایک اچھا قدم ہے جو اٹھایا گیا ہے، فوج نے اچھے طریقے سے احتساب کیا، تنقید کے بجائے سراہنا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی کارروائی سے پیغام بڑا کلیئر ہے، جو بھی آئین و قانون کیخلاف چلے گا اس کا احتساب ہوگا، پاک فوج نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، فیض حمید کیخلاف کرپشن، سیاسی مداخلت موجود تھی، یہ فوج کا ایک درست قدم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے اندر کڑا احتساب کا نظام موجود ہے، فوج کے اندر ایک میرٹ کا نظام موجود ہے، فیض حمید کا سیاست میں شامل ہونے کا ایک لنک ہے، لگتا ہے فیض حمید کی مخصوص سیاسی جماعت کے حوالے سے چیز سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ سے ویلج کونسل ناظم جاں بحق