مزید 34فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ،مزید 34فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی کی کوششوں کے دوران اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 34فلسطینی شہید، 114افراد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں سکول پر بمباری کی جس میں پناہ لینے والے 10بے گھر فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ رفاہ کے علاقے میں بھی اسرائیلی حملے میں 2فلسطینی شہید ہو گئے۔
دوسری جانب بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد 5 شہدا کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ گھر پر صیہونی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت سے شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 173 ہوگئی جبکہ 92 ہزار 857 فلسطینی زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو اغوا کیے جانیوالے 6 مغویوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کا آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا