بیسن کا پراٹھا

مزیدار بیسن کا پراٹھا بنانے کی ترکیب

اجزاء
1 بیسن دو پیالی
2 آلو دو سے تین عدد
3 آٹا ایک پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 لہسن دو سے تین جوئے
6 پیاز ایک عدد درمیانی
7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 کوکنگ آئل تلنے کے لئے

ترکیب
1. 1آلوؤں کو ابال کر چھیل کر میش کر لیں،پیاز کو باریک کاٹ لیں اور لہسن کو کچل کر رکھ لیں۔
2. 2کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ گرم کرکے پیاز اور لال مرچوں کو فرائی کرکے نکال لیں اور ہلکا ہلکا کوٹ لیں یا گرائنڈ کر لیں۔
3. 3اس کو دوبارہ سے کڑاہی میں ڈالیں اور لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں،پھر آلو،نمک اور ہلدی شامل کر لیں۔دو سے تین منٹ بھون کر اتار لیں اور اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔
4. 4بیسن اور آٹے کو ملا کر اس میں نمک اور آلو کا بھرتہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں،پھر اس میں حسب ضرورت پانی ڈالتے ہوئے ذرا سخت سا گوندھ لیں۔
5. 5پیڑے بنا کر ہلکے ہاتھ سے چھوٹے چھوٹے پراٹھے بیلیں اور کوکنگ آئل کے ساتھ فرائی کر لیں۔