ٹرمپ کا ایفیشنسی کمیشن بنانے

ٹرمپ کا ایلون مسک کی سربراہی میں ایفیشنسی کمیشن بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کی صورت میں ایلون مسک کو گورنمنٹ ایفیشنسی کمیشن کا سربراہ لگانے کا اعلان کردیا۔
نیویارک اکنامک کلب میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکنامک پلان کو نیشنل اکنامک ریناسنس قرار دیتے ہوئے معاشی خوشحالی کے وعدے بھی کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایفیشنسی کمیشن وفاقی حکومت کا آڈٹ کرنے کے بعد بھاری اصلاحات تجویز کرے گا اور اپنے قیام کے بعد 6 ماہ کے اندر فراڈ اور مالی بے قائدگیوں کو ختم کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکا میں پہلے سے ہی ایک غیرجانبدار گورنمنٹ اکانٹبلٹی آفس موجود ہے جو بطور فیڈرل واچ ڈاگ ایجنسی وفاقی سطح پر اخراجات اور کارکردگی پر نظر رکھتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکنامک پلان کو نیشنل اکنامک ریناسنس قرار دیتے ہوئے معاشی خوشحالی کے وعدے بھی کیے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے