خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات

یوم دفاع و شہداء:خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری

ویب ڈیسک: یوم دفاع و شہداء کے موقع پرخیبر پختونخوا کی نامور شخصیات ، عوام اور اقلیتی برادری کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کئے گئے ۔
خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات ، عوام اور اقلیتی برادری نے خصوصی ویڈیو پیغامات میں پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
اس سلسلے میں سکوائش چمپئن قمر زمان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 6ستمبر دفاع پاکستان کا دن ہے،افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیں آج عہد کریں کہ وطن کی بقااور دفاع کیلئے افواج پاکستان کا ساتھ دیں گے ۔
معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6ستمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھنا ہے، ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
شہری الف خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ خطرات چاہے اندرونی ہوں یا بیرونی ، افواج پاکستان سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔
پشاوریونیورسٹی کی طالبہ اجالا ویلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح نڈر اور بہادر افواج پاکستان نے بھارت کے عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔
سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے گرپال سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ وطن کے دفاع کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔
اسی طرح عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے اگسٹن جیکب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے تمام شہدا اور غازیوں کو جو وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ فتتہ الخوارج کے خاتمے تک افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم،آئینی ترامیم پراتفاق نہ ہوسکا