چیئرمین نادرا تعیناتی کالعدم

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا ۔
جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
شہری اشبا کامران کی جانب سے چیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگراں حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے۔
عدالت حاضر سروس فوجی افسر کو بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں سستی بجلی کیلئے احتجاج ،تربیلہ پاور ہاؤس کے سامنے حالات کشیدہ