تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد

انٹراپارٹی کیس میں تحریک انصاف کی چاروں درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 10صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
ممبر سندھ نثار دورانی کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پر تحریک انصاف کااعتراض مسترد کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی ۔
علاوہ ازیں انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک موثر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو ایف آئی اے سے پارٹی آفس سے لے جائی گئی دستاویزات کی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کی ہدایت کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017کی شق 208انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمے دادی ہے۔
شق209تھری کے تحت سرٹیفکیٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا کمیشن کی ذمے داری ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: بیڑ گاؤں عمگاہ پرائمری سکول کے بچے فرش پر بیٹھنے پر مجبور