بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں

یومِ دفاع کےموقع پر بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام

ویب ڈیسک: یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام پیش کیا گیا ۔
یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان سائوتھ کے جوانوں نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقادکیا گیا ۔
شہدا کے خاندانوں کا عزم اور حب الوطنی قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے ،بلوچستان کے بہادر بیٹوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اسی جذبے کی مثال دیتے ہوئے لوگ ہمیشہ میجر جمال شیران شہید کے والد اور صوبیدار عبدالمجید شہید کی بیٹی کی وطن سے محبت کو سراہتے ہیں۔
پاک فوج نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی بلوچستان ساتھ کے جوان وطن کی محبت سے سرشار ہو کر ملک کے دفاع کے لیے پرعزم کھڑے ہیں یہ بہادر سپاہی دن رات محنت اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاکہ دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو امن فراہم کیا جا سکے۔
جوانوں کی قربانیاں اور عزم ثابت کرتے ہیں کہ وہ ہر حالت میں وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہیںان جوانوں کا جذبہ اور حب الوطنی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے ۔
پاکستان کی مقدس سرزمین بہت سی قربانی سے حاصل کی گئی ہے جس میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کا خون شامل ہے ۔
پاک فوج کا قوم کے نام واضح پیغام ہے کہ ہماری پہچان پاکستان ہے اور وہ قوم کی خوشیوں کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے ہم بہت خوش ہوتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہمارے وطن عزیز کے بہن بھائی اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں۔
پا کستانی قوم مطمئن اور پرسکون طریقے سے اپنی زندگیوں کو گزاریں کیونکہ پاک فوج کے جوان ان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کا امکان