اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو

اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ، ملک بھرمیں تعداد 17ہوگئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ ہو گیا جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں تعداد 17 ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی یونین کونسل 4 میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی 16 سال بعد یہ پہلا کیس ہے جو وفاقی دارالحکومت میں رپورٹ ہوا، اس کیساتھ ہی ملک بھر میں یہ رواں سال کا 17 واں پولیو کیس ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ حکومت نے پولیو کے پھیلاو کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر سے 115 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگی، اس مہم کے دوران 3 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر انوار الحق کا کہنا ہے کہ ہم ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں 16سال بعد پولیو کیس رپورٹ ہو گیا جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں تعداد 17 ہو گئی۔ موذی مرض سے بچنے کیلئے لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں

مزید پڑھیں:  جاپان میں طالبہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا سر منڈوالیا