9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلئے

صوبائی حکومت کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت کو دوبارہ خط

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت کو دوبارہ خط، وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے عدالت کو دوبارہ خط لکھنے کی تصدیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئِے صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
ان واقعات کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پہلے بھِی پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے عدالت کو دوبارہ خط لکھنے کی تصدیق کر دی۔
پشاور ہائی کورٹ کو لکھا گیا خط محکمہ داخلہ کے ذریعے پاکستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت لکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے خط چند روز میں عدالت کو پہنچ جائے گا۔
خط میں پشاور ہائی کورٹ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کئے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی انکار کے بعد حکومتی سطح پر کمیشن تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ کابینہ اور وزیراعلیٰ کے ساتھ ماہرین سے مشاورت کے بعد دوبارہ عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر حکومت خود اس سلسلے میں تحقیقات کرتی تو کئی قانونی پیچیدگیاں سامنے آ سکتی تھی، اس لئے عدالت سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے خط لکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت کو دوبارہ خط، وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے عدالت کو دوبارہ خط لکھنے کی تصدیق کر دی۔پہلی بار عدالتی انکار کے بعد حکومتی سطح پر کمیشن تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تاہماس کے بجائے دوبارہ عدالت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور :محبوبہ سے ملنے جانے والا پولیس اہلکار اہلخانہ کے ہتھے چڑھ گیا