ٹی ایم ایز کےلئے 600 ملین

ٹی ایم ایز کےلئے 600 ملین روپے کی ایڈیشنل گرانٹ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ خزانہ کا خیبر پختون خوا کے مختلف ٹی ایم ایز کےلئے 600 ملین روپے کی ایڈیشنل گرانٹ جاری کر دی گئی۔ یہ گرانٹ رواں مالی سال 25-2024ء کے تحت جاری کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں حکومت کی جانب سے ایڈیشنل گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ ان میں ٹی ایم اے حویلیاں 5.00 ملین روپے، ٹی ایم اے بٹگرام کے لئے10ملین روپے، بنوں ٹی ایم اے کے لئے 15ملین، چارسدہ کے لئے 37.400 ملین اور چترال کے لئے 15.00 ملین کی رقم رکھی گئی ہے۔
ایڈیشنل گرانٹ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے45.360ملین روپے، دیر اپرکے لئے 11.650 ملین، ہنگوکےلئے10ملین روپے، ہری پورکے لئے 36.750ملین روپے اور کرک کے لئے 10 ملین روپے شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی گرانٹ میں ضلع ٹانک کے لئے 48.600 ملین روپے، صوابی کے لئے پندرہ ملین روپے اور نوشہرہ کے لئے 35.300 ملین، تحت بھائی کے لئے 14.880 ملین روپے، مردان کے لئے 30.150 ملین روپے اور لکی مروت کیلئے 28.020 ملین روپے الگ سے رکھے گئے ہیں۔
ٹی ایم ایز کےلئے 600 ملین روپے کی ایڈیشنل گرانٹ میں کوہاٹ کے لئے 11.210 ملین روپے بھی شامل ہیں۔
صوبے کے مجموعی طور پر 66 ٹی ایم ایز کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ایڈیشنل گرانٹ جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان: فورسز نے سرحد پار کرنیوالے دہشت گرد کو ہلاک کردیا