غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ

غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ، 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا جبکہ اس میں سوار 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 123 ویں سکواڈرن کا ایک UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یونٹ 669 میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاقے میں ملٹری کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکار کو نکالنے کے لیے رفح گیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ لینڈنگ کے آخری مرحلے کے دوران ہیلی کاپٹر صحیح طریقے سے زمین کو چھونے کے بجائے گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تمام افراد زخمی ہوئے، ان زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اس حادثہ کے حوالے سے حماس کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی بارے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، گوتریس