اسرائیلی نے السنوار کو محفوظ راستہ

اسرائیلی نے السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی پیشکش کر دی

ویب ڈیسک: یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی نے السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی پیشکش کر دی۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے بقیہ تمام یرغمالی لوٹ آتے ہیں تو اس کے بدلے ہم السنوار اور ان کے ساتھیوں کیلئے غزہ سے باہر نکلنے کی محفوظ گزر گاہ بنا سکتے ہیں۔
صیہونی رابطہ کار نے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں مزید شدت پسندی سے دست برداری کے ساتھ اگر اس شرط پر عمل درآمد کیا جائے تو یہ جنگ کے خاتمے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
اسرائیلی رابطہ کار ہیرش کا کہنا تھا کہ میں السنوار اور ان کے اہل خانہ کو اور جو کوئی بھی ان کے ساتھ شامل ہیں، ان سب کو محفوظ راہ داری فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یرغمالیوں کی واپسی اور شدت پسندی کا خاتمہ چاہتے، اس کے بعد ایک نیا نظام غزہ کا انتظام چلائے گا۔
یاد رہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی نے السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی پیشکش کر دی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر