شرح سود 2فیصد کم

شرح سود 2فیصد کم،سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 2فیصد کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی ۔
سٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق میں پالیسی ریٹ کو 13ستمبر 2024 سے 200 بی پی ایس کو 19.5 سے کم کرکے 17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کم کرکے17.5فیصد کردیا ہے، اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 2ماہ میں مہنگائی میں اضافیک ی شرح تیزی سے کم ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق تیل اور غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے، جبکہ کم سرکاری زرمبادلہ آمد اور قرض ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر 9.5 ارب ڈالرز رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی پالیسی ریٹ میں 2فیصد کمی کاخیر مقدم کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پرسرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھیگا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب، 35 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا