نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ریگوالرئزڈ

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ریگوالرئزڈ کرنے کی تجاویز پر وفاق تاحال خاموش ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ریگوالرئزڈ کرنے کی تجاویز پر وفاق تاحال خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگوالرئزڈ کرنے کی تجاویز پر وفاق خاموش بیٹھا ہے، اسی وجہ سے ضم اضلاع اور مالاکنڈ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگولرائزڈ کرنے کا معاملہ لٹکا ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا تاہم ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت تجاویز منظور کرے تو اس سلسلے میں مزید کام ہو گا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں دہشتگردی میں بھی استعمال ہوتی ہیں، جبکہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن سے حکومت کو آمدن ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کے باعث دہشتگردی کی صورت میں مالک کا بھی آسانی سے پتہ چلے گا، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگوالرئزڈ کرنے کی تجاویز کی منظوری دی تھی۔
صوبائی مشیر نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے ضم اضلاع، مالاکنڈ ڈویژن میں 2 لاکھ سے زیادہ این سی پی گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنےکی تجویز دی تھی، اس کے ساتھ ہی چوری اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیوں کو ریگولرائزڈ نہ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں جاری سدتاویز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ 800سی سی گاڑی پر فائلر کو ایک لاکھ، نان فائلر کو ڈیڑھ لاکھ روپےٹیکس ادا کرنا ہوگا، 2500 سی سی سے اوپر گاڑی پر فائلر کو 7 لاکھ، نان فائلرکو10لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ 800 سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 15 ہزار جبکہ 2500 سی سی کیلئَ رجسٹریشن فیس ایک لاکھ روپےمقررکرنےکی تجویزدی گئی ہے۔
یاد رہے مشیر اطلاعات خیبرپختونخا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ریگوالرئزڈ کرنے کی تجاویز پر وفاق تاحال خاموش ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب، 35 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا