چارسدہ میں چھت گرنے

طوفان و بارش :چارسدہ میں چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ میں طوفان اور تیز بارش کے باعث چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ اور گردو نواح میں تیز طوفان اور تیز بارش ہوئی ہے ۔
ترنگزئی میں تیز بارش اور طوفان کے باعث کمرے کی چھت گر گئی جس سے 5افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ ، اس کی بیوی اور 3بچے شامل ہیں ۔
مرنے والے بچوں میں 8ماہ کی دعا نور ،7سالہ دعا نور اور 8سالہ موسیٰ شامل ہیں ۔
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو ملبے سے نکالا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور ڈیزسٹر وہیکل بھی حادثے پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں:  برطانوی وزیراعظم کیخلاف اہلیہ کے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر تحقیقات کا آغاز