بغاوت پراکسانے کا مقدمہ درج

دھمکی آمیز پوسٹ: عمران خان کیخلاف بغاوت پراکسانے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے کے معاملے پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے الزام میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ذرائع نے بتایاکہ مقدمہ نمبر 1138/24 مورخہ 13ستمبر 2024کو درج کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبرکرائم کی 4 رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کیلیے اڈیالہ جیل جائے گی ۔
تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اورانہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے کا معاملے پر عمران خان نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیاکہ وکلا کی موجودگی میں تفتیش میں شامل ہوں گا۔
ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکانٹ کی پوسٹ کی تحقیقات کیلئیخصوصی طور پر اڈیالہ جیل پہنچی تھی اور چاررکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹے سے زائد موجود رہی، انکارکے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں سستی بجلی کیلئے احتجاج ،تربیلہ پاور ہاؤس کے سامنے حالات کشیدہ