Virus

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ- چویبس گھنٹوں میں 6825 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: چویبس گھنٹوں میں ریکارڈ 6825 نئے کیسز رپورٹ، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 139,230 ہوگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 81 زندگیاں نگل گیا۔

ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,632 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ، پنجاب میں کورونا کیسز 52,601 سے تجاوز کر گئے، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 51,518 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 17,450، بلوچستان میں 8,028 کورونا کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں کورونا کیسز 7,934، گلگت میں 1095، آزاد کشمیر میں 604 ہوگئے ، چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 29,546 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق
مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

ملک بھر میں اب تک 868,565 سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 969 ہوگئی، سندھ میں 816، خیبر پختونخواہ میں 661 اموات ریکارڈ، بلوچستان میں 83 ، اسلام آباد میں 75 اور گلگت میں 16 اموات ریکارڈ۔