n00708464 b

پاک افغان طورخم سرحد 03 ماہ بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا

لنڈی کوتل: بارڈر حکام کے مطابق پاک افغان طورخم سرحد 03 ماہ بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا، بارڈر حکام کے مطابق طورخم بارڈر پر ایمپورٹ تین ماہ بحال ہو گئی، بارڈر کے دونوں اطراف درجنوں گاڑیاں داخل ہو گئے، بارڈر 24 گھنٹے ہفتے میں 06 روز کے لئے کھولا رہیگا،

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

بارڈر پر پیدل آمدورفت پر پابندی ہے، طورخم سرحد ہفتے میں صرف ایک دن پیدل آمدورفت کے لیے بحال ہو گی، بارڈر پر ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا، بارڈر کھولنے پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بارڈر کھولنے سے دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور