191107 imrankhan asiaindepth blogpost 1

ہم نے لاک ڈاؤن کیا، جس کی وجہ سے سروس سیکٹر تباہ ہوگیا- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا احساس پروگرام کے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ سماجی تحفظ کے تین بڑے اقدامات کا آغاز ، ملک کے لوگوں میں خیرات دینے کا بہت جذبہ ہے، شوکت خانم ہسپتال کےلئےعام عوام نے فنڈدیا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کے عطیہ دینے کےجذبات کوبہترسمجھتاہوں،لوگ آخرت پرایمان کی وجہ سےخیرات دیتےہیں،آہستہ آہستہ لوگوں کےخیرات دینےکےجذبےکوسمجھا،ڈونرز سے بات کرنے کا موقع ملا ہے،کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ،لاک ڈاؤن نے جو حالات پیدا کیے اس کی مثال نہیں ملتی.

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کیا، جس کی وجہ سے سروس سیکٹر تباہ ہوگیا، صوبے مجھ سے پوچھتے تو کبھی ایسا لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتا، یورپ اور ووہان کےحالات اور ہیں اورہمارے حالات مختلف ہیں.صوبے مجھ سے پوچھتے تو کبھی ایسا لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتا، یورپ اور ووہان سٹی سے ہمارے حالات مختلف تھے،ڑی تنقید ہوئی لیکن شکر ہے میری بات سن لی،کورونا ریلیف فنڈز سے مستحقین کو رقم دی جارہی ہے،مختصر وقت میں اتنی بڑی رقم شفاف طریقے سے لوگوں میں بانٹی گئی .

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھوکےلوگ علاقے میں جانے والوں پر ٹوٹ پڑے ،ورونا سے پہلے ہی سڑکوں پر سونے والوں کیلیے پناہ گاہ اور لنگر کا اہتمام کیا،پارلیمنٹرینزسےکہتاہوں پناہ گاہوں میں جائیں اورلوگوں کیساتھ کھاناکھائیں اورحال پوچھیں،آج ہمارے حالات بھارت جیسے برے نہیں ہیں تو اس کی ایک وجہ احساس پروگرام بھی ہے، لوگوں کو یہ اعتماد دلائیں گے کہ ان کا دیا ہوا پیسا ٹھیک جگہ لگ رہاہے،