تہکال شہری پر تشدد کا واقعہ درندگی ہے,ملوث لوگوں کو رعایت نہیں ملے گی- مشیر اطلاعات اور سی سی پی او پشاورکی پریس کانفرنس

شہری پر تشدد کا معاملہ

پشاور: مشیر اطلاعات اجمل وزیر اور سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کی پریس کانفرنس

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ انکوائری کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے، اے آئی جی چییرمین، ڈی آئی جی اور سی سی پی او کمیٹی کے ممبر ہونگے،اس معاملے میں شفاف تحقیقات ہونگی،سزا و جزا کا قانون سب کے لئے برابر ہے

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

اجمل وزیر نے کہا کہ تہکال واقعے کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا سخت سے سخت سزا دی جائے گی،پولیس اصلاحات ہماری ترجیح ہے،جتنے بھی اہلکار ملوث ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ،ایس ایچ او سمیت چار اہلکار ملوث ہیں،تین اہلکار گرفتار ہیں،انکوائری میں ایس ایس پی پشاور تک کے آفیسر سے تفتیش ہوگی،رپورٹ کل تک پیش کی جائے گی.وزیراعلی خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں ساری ضروری دفعات شامل کی گئی ہیں، ویڈیو میں ایس ایچ او نظر نہیں آرہا ہے اس لئے اسے حراست میں نہیں لیا گیا ہے.