unnamed 2 2

میں خیبرپختونخواہ حکومت کی مشکور ہوں کہ پشاورمیں احساس سیلانی لنگرخانے کیلئے زمین مہیا کی – ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ٹویٹ

پشاور: میں خیبرپختونخواہ حکومت کی مشکور ہوں کہ انہوں نے پشاورمیں احساس سیلانی لنگرخانے کیلئے زمین مہیا کی، ثانیہ نشتر نے کہا کہ کل ہم  نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ہمراہ حاجی کیمپ اڈہ پشاورمیں احساس لنگرخانے کا افتتاح کیا،

میں پشاور میں احساس لنگر خانہ کھولنے پر حکومت خیبرپختونخواہ اورسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی مشکور ہوں، پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت یہ لنگرخانہ سیلانی ٹرسٹ کے تعاون سے کھولا گیا ہے جہاں روزانہ 1,200 مزدوروں اور مسافروں کو دو وقت کا کھانامفت فراہم کیا جائے گا،

مزید پڑھیں:  یوم دفاع: صدر اور وزیر اعظم کا شہدائے وطن اور غازیوں کو سلام

کل میں نےوزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کےساتھ پشاور کےایک احساس ادئیگی مرکزکا دورہ کیااوروہاں رقم کی وصولی کیلئے آئےہوئےمحنت کش افرادسےبات چیت کی جنکےروزگارکورونا کی وجہ سےمتاثرہوئے ہیں، میں ادائیگیوں کےشاندارانتظامات کرنےپرخیبرپختونخواہ حکومت کومبارکبادپیش کرتی ہوں،

کل پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملاقات کے دوران احساس اور خیبرپختونخواہ حکومت کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت بخشنے کے بارے میں اہم تبادلہ خیال ہوا،کل صوابی میں احساس ادائیگی مرکزپران اہل افرادکوایمرجنسی کیش ادائیگیاں ہوتےدیکھ کردلی خوشی ہوئی جنکوپہلےادائیگیوں کےپیغامات موصول نہ ہونےکی وجہ سےمشکلات درپیش تھیں،ہم نے پچھلےہفتےایسےافراد کو8171 سے پیغامات دوبارہ بھیجےاوراب مستحق دیہاڑی دارافرادکو ادئیگیوں میں آسانی ہورہی ہے،

مزید پڑھیں:  شہداء ہمارا فخر ،6ستمبر قوم کیلئے تاریخی دن ہے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

کل پشاور میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور صوبائی انتطامیہ کےساتھ مشاورتی نشست ہوئی، صوبے میں جلد شروع ہونے والےاحساس سروے کے متعلق اہم فیصلے ہوئے،  میں خیبر پختونخواہ حکومت کو یتیم کے احساس کے بارے میں مربوط منصوبہ سازی پر داد دیتی ہوں،وفاقی حکومت پورا تعاون کرے گی۔