2056350 spacemuesum 1593839444 119 640x480 1

اسلام آباد میں پہلا اسپیس میوزیم اگلے چھ سے آٹھ مہینوں میں قائم ہو گا – فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان میں پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹوئٹ سے آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں پہلا اسپیس میوزیم اگلے چھ سے آٹھ مہینوں میں قائم ہو گا،

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کاسیشن جج کےاغواکانوٹس،فوری اقدامات کاحکم

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں سے بھی کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومتوں میں اسپیس میوزیم بنائیں تاکہ چاند دیکھنے سے لے کر ستاروں سے آگے کے جہاں آپ خود ایکسپلورکر سکیں گے،اس سے قبل گزشتہ ہفتے فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس وینٹی لیٹرز پاکستان نے تیار کر لیے ہیں جس کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کودیدی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے