traders protest

کرک میں نجی کلینک ویڈیو سکینڈل کیخلاف کا احتجاجی مظاہرہ

کرک: نجی کلینک ویڈیو سکینڈل کے خلاف تحریک ناموس خٹک زینہ کے ایگ گروپ کا احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے نیازی چوک پر علامتی طور پر انڈس ھائیوئے بلاک کردی ۔ مظاہرین کا ویڈیو سکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔ذرائع کے مطابق”تحریک ناموس خٹک زینہ” کے عہدیداران دو گروپوں میں تقسیم ہوچکے ہیں۔گل زیب خٹک اور ان کے ہم خیال افراد ویڈیو سیکنڈل کیخلاف مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔گل زیب خٹک کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ عوام کو مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک میں شامل دیگر سرکردہ عہدہدران احتجاج نہ کرنے پر باضد ہیں۔احتجاج نہ کرنے والے عہدیداران ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے باعث احتجاج ملتوی کرچکے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات تحریک ناموس خٹک زینہ کا کہنا تھا کہ کامیاب نہ ہونیکی صورت میں دوبارہ اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کریںاپنے مطالبات کے حصول کیلئے ہر حد تک جائیں گے،ضلعی انتظامیہ کیس کیخلاف جوڈیشل انکوائری کیلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج کو مراسلہ کرچکی ہیں۔ضلعی انتظامیہ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ہیلتھ ریگولیٹرٹی کو معاملے کی چھان بین کیلئے بھی مراسلے کرچکی ہیں

مزید پڑھیں:  دیربالا میں نوجوان پہاڑ سے گر کر جاں بحق