google

گوگل کا کورونا وائرس سے متعلق سازشی نظریات کو فروغ دینے والے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈسک :مشہور زمانہ سرچ انجن گوگل نے کورونا وائرس سے متعلق سازشی نظریات کو فروغ دینے والے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ان تمام ویب سائٹس سے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردے گا جو کورونا وائرس سے متعلق سازشی نظریات کو فروغ دے رہے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کووڈ 19 سے متعلق سازشی نظریے کو فروغ دینے سے روکنے کے لیے خودکار طریقہ استعمال کرے گا جو ان پبلشرز اور اشتہار بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا جو اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

رپورٹ کے مطابق گوگل کمپنی اس حوالے سے پہلے بھی سخت ایکشن لے چکی ہے جس کے تحت وہ 200 ملین ایسے اشتہارات کو مٹا چکی ہے جو اس وبا کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اس تحقیق کے بعد کام کر رہے ہیں جس کے اندازے کے مطابق کمپنی اس سال وائرس سے متعلق غلط معلومات اور سازش کے نظریات کی اشاعت کرنے والی ویب سائٹس کو اشتہار کی آمدنی میں تقریبا 19 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

ترجمان گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اضافی اقدامات اس لیے کر رہے ہیں تاکہ جو پبلشرز اور اشتہارات بنانے والے صحت سے متعلق خطرناک پالیسیز بشمول مواد کو فروغ دینا چاہتے ہیں ان کو روکا جا سکے۔