kashmeer

19 جولائی 1947 دنیا بھر کے کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

یوم الحاق پاکستان کے موقع پر دنیا بھر میں تقاریب اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا، بھارتی قبضے سے آزادی اور جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق یقینی بنانے کے لیے جدوجہد تیز کرنے کے عہد کی تجدید بھی کی جائے گی۔19 جولائی 1947)کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں۔  یہ دن انیس جولائی انیس سو سینتالیس کو سری نگر میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس قرارداد میں کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔بھارت نے کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ توڑنے کے لیے تمام تر مظالم بھی آزما لیے .یہی وجہ ہے کہ بھارت نے نصف صدی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے لاکھوں کشمیری آزادی کا نعرہ لگاتے جام شہادت نوش کر گئے۔لیکن آج بھی کشمیری عوام ہر سال کی طرح یوم الحاق پاکستان منارہی ہے، قیام پاکستان کے بعد بھارت نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کردیا ۔


مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم