688396 2808295 imran khann akhbar

حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی معاونت اور ریلیف کی فراہمی ہے – وزیرِ اعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معیشت سے متعلقہ مختلف امور کے حوالے سے قائم تھنک ٹینک کا اجلاس

اجلاس میں وفاقی وزراء حماد اظہر، سینٹر شبلی فراز، عمرایوب خان، مشیر ان ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ندیم بابر موجود جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین، سلطان علی الانہ، عارف حبیب اور اعجاز نبی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

معیشت سے متعلقہ تھنک ٹینک کے قیام کا مقصد اہم معاشی ایشوز پر غور کرنا اور ان کے حوالے سے سفارشات اور مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں بجلی گیس، فرٹیلائزرز، یوٹیلٹی سٹورز، ایکسپورٹس، ہاؤسنگ، احساس ، این ایچ اے اور دیگر سرکاری اداروں کے حوالے سے بجٹ اور بجٹ سے باہر دی جانے والی سبسڈیز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اراکین کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور،رہائی کا حکم

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی معاونت اور ریلیف کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سبسڈی کے پورے نظام کا بغور جائزہ لیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سبسڈی کی رقم مکمل طور پرشفاف طریقے سے نہ صرف ضرورت مندوں کو میسر آئے بلکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہوں۔ وزیرِ اعظم نے مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ مختلف مد میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے تاکہ وہ ہر شعبے میں فراہم کی جانے والی سبسڈی کا جائزہ لیکر اس میں مزید بہتری اور اسکی افادیت بڑھانے کے لئے جامع سفارشات پیش کر سکے۔ وزیرِ اعظم نے کورونا کی حالیہ صورتحال میں احساس پروگرام کی جانب سے ضرورتمندوں کو کیش ٹرانسفر کے پروگرام کی افادیت، پہنچ اور شفافیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے غریب اور ضرورت مند افراد کو بجلی گیس ، یوٹیلٹی اسٹورز و دیگر سبسڈیز کی فراہمی کے حوالے سے احساس کیش پروگرام کے ڈیٹا بیس سے بھی استفادہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا :چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے 4افراد دریامیں گر کر زخمی