tree plantation 1024

بلین ٹری سونامی منصوبے میں خردبرد اور بے قاعدگیوں کا انکشاف،فارسٹ آفیسرز سمیت 20 اہلکاروں کو جرمانے اور سزائیں

ویب ڈیسک (پشاور): بلین ٹری سونامی منصوبے میں خردبرد اور بےقاعدگیوں پر محکمہ جنگلات کے 2 سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرز سمیت 20 اہلکاروں کو جرمانے اور سزائیں دے کر ان سے ایک کروڑ 96 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق سزا پانے والوں نے بنوں اور کوہاٹ میں مطلوبہ تعداد میں پودے نہیں لگائے جب کہ ہزارہ میں کم تعداد میں پودے لگا کر خزانے سے زیادہ پیسے وصول کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنیکا فیصلہ

محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو انکریمنٹ روکنے کی سزا اور وارننگز بھی دی گئیں جب کہ سزائیں 15 انکوائریاں مکمل ہونے پر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیلئے بلاول متحرک، چند گھنٹوں میں مولانا سے دوسری ملاقات

سیکرٹری محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا شاہد اللہ خان نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ جہاں بھی بے قاعدگی سامنے آئی کارروائی کریں گے۔