5e510629e51b7

بھارتی جاسوس کی سزا معاف نہیں کی گئی،ہم نےآرڈیننس جاری کرکےبھارت کےہاتھ کاٹ دیئے- وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں کلبھوشن سے متعلق آرڈیننس لانا کیوں ضروری تھا، کلبھوشن کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا، 8 مئی 2017 کو بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا کیس فائل کیا، آئی سی جے نے کہا بھارتی جاسوس کو قونصلر تک رسائی دینی ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے مطابق آرڈیننس جاری کیا گیا.

مزید پڑھیں:  اتفاق رائے ہونے پر آئینی ترامیم کو ایوان میں پیش کریں گے ،خواجہ آصف

فروغ نسیم کا کہنا تھا بھارتی جاسوس کی سزا معاف نہیں کی گئی، ہم نے آرڈیننس جاری کر کے بھارت کے ہاتھ کاٹ دیئے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، عالمی عدالت کا فیصلہ نہ مانتے تو وہ سلامتی کونسل چلے جاتے، پیپلز پارٹی نے کہا بھارتی ایجنٹ کو این آر او دیا جا رہا ہے، بھارتی حاضر سروس جاسوس کا معاملہ حساس ہے، کلبھوشن کی سزا ختم ہوتی تو آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کرتا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم،آئینی ترامیم پراتفاق نہ ہوسکا