whatsapp

واٹس ایپ کا ڈیلیٹ کیا گیامیسج کیسے پڑھا جا سکتا ہے

ویب ڈسک : واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور اس میں اکثر غلطی سے پیغام بھی بھیج دیئے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسیج فیچر کو ٹیسٹ کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ ڈیلیٹ کیا گیا میسج درحقیقت ختم نہیں ہوتا، وہ ریپلائی کرنے والے شخص کے پاس موجود ہوتا ہے۔ پیغام بھیجنے والے کی جانب سے ڈیلیٹ کرنے سے قبل اگر چیٹ کا شریک کوئی فرد میسیج کو ‘کوٹ’ کر دے تو ڈیلیٹ کئے جانے کے باوجود بھی یہ نظر آتا ہے۔

واٹس ایپ فیچر میں خرابی کی نشاندہی کرنے والوں نے اپنے تجربے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ شیئرکیا۔ جس کے مطابق صارف نے بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کردیا لیکن جب دوسرے فرد نے اس کا جواب دیا تو وہ حذف شدہ میسج اس کے پاس موجود تھا۔

مزید پڑھیں:  تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

خوش قسمتی سے 2017 میں واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ اس وقت پورا کردیا جب اس نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوست کی فیڈ سے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کرایا اور لگ بھگ ہر ایک نے ہی اس کو آزما کر بھی دیکھا ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے میسیج کے ‘ڈیلیٹ فیچر’ میں سامنے آنے والی خامی پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسیج آپشن کی یہ خرابی نئی ایپ انسٹال کرنے یا ایپ کا پرانا ورژن اپ ڈیٹ کرنے کے بعد دیکھی جا سکتی ہے۔

ویسے یہ طریقہ کار استعمال کرنا پسند نہیں تو ایسی تھرڈ پارٹی ایپس بھی موجود ہیں جو ڈیلیٹ کیے جانے والے واٹس ایپ پیغامات کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

اس حوالے سے نوٹیفکیشن ہسٹری لاگ اور نوٹیفکیشن لاگ ایسی 2 ایپس ہیں جو فون میں آنے والے تمام نوٹیفکیشنز کو گیجیٹ نوٹیفکیشن رجسٹر میں دکھاتی ہیں، جن میں واٹس ایپ چیٹ بھی شامل ہیں۔

یہ دونوں ایپس ایک ہی جیسا کام کرتی ہیں تاہم اس کے لیے انہیں خصوصی رسائی دینا ہوتی ہے جو پہلی بار اوپن کرنے پر یہ ایپس اس کی اجازت مانگتی ہیں تاکہ وہ دیگر ایپس کو اوور رائیڈ کرکے نوٹیفکیشن ڈیٹا اکٹھا کرسکیں۔

اس کے بعد وہ تمام نوٹیفکیشنز کو ریکارڈ کرلیتی ہیں جن میں واٹس ایپ کے ڈیلیٹ پیغامات بھی ہوتے ہیں، جو نوٹیفکیشنز لاگ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویسے یہ بھی اس وقت ممکن ہوتا ہے جب آپ کا فون ری اسٹارٹ نہ ہوا ہو، ری اسٹارٹ ہونے پر ڈیوائس میں نوٹیفکیشن رجسٹر ری سیٹ ہوجاتا ہے اور ڈیلیٹ پیغامات بھی غائب ہوجاتے ہیں۔