rain

ملک بھر میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ مو سمیات

ویب ڈیسک : محکمہ مو سمیات کے مطا بق ملک بھر میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں آج تیز ہواوَں اور گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے دیگر علاقوں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور بہاولپور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے ساتھ بلوچستان کے علاقوں ژوب، زیارت، لورالائی، موسیٰ خیل، سبی، لسبیلہ آواران، اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم 'استری 2' نے 'باہوبلی 2' کے بعد 'پٹھان' کو بھی پچھاڑ دیا
مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے

سندھ کے شہروں کراچی، میرپور خاص، سانگھڑ، دادو، شہید بینظیر آباد، ٹھٹہ، اور سکھر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج سے مون سون کا تیسرا اسپیل شروع ہونے والا ہے ۔