3 160

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

ویب ڈ یسک (ساؤتھمپٹن) : (18 اگست 2020) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ پانچ دنوں میں صرف ایک اننگ ہی مکمل ہوپائی۔ دوسرے روز میزبان انگلینڈ نے اپنی ادھوری اننگ سات رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ زیک کراؤلی اور ڈوم سیلبی نے عمدہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری روز بھی بارش اور خراب روشنی سے متاثر رہا۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ بھی مکمل نہ کرپائی۔ بائیس سالہ زیک کراؤلی ساتویں ٹیسٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد محمد عباس کا شکار ہوئے۔ ڈوم سیلبی نے بتیس رنز بنائے۔ وہ بھی محمد عباس کا نشانہ بن گئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ اکیس اگست سے ساؤتھمپٹن میں ہی شروع ہوگا.

مزید پڑھیں:  تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی