coroa

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ،631 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و اپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہے،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 11 مریض جاں بحق ہوئے، جبکہ 613 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، این سی او سی کے مطابق کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 12116 ہے، کورونا کے 2 لاکھ 72ہزار 128مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،2 لاکھ 90 ہزار 445 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں1 لاکھ 26 ہزار 743 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 95742 اور خیبرپختونخوا میں 35401 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 15412 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 2565، بلوچستان میں 12370 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزادکشمیر میں کورونا کے 2212 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6201 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2336 ، پنجاب میں 2186 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1242، اسلام آباد میں 175 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،
بلوچستان میں 139، گلگت بلتستان میں کورونا کے 62 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 61 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 22859 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے ،1241 مریض زیرعلاج ہے،کورونا کے 130 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 23 لاکھ 40 ہزار 072 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں-

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیس کی بروقت کارروائی، چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ پسپا