205699 naseeruddinshahphotofile 1386617861 102 640x480 1

بولی وڈ میں اقربا پروری پربحث بکواس ہے، نصیر الدین شاہ

ویب ڈیسک :بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار 70 سالہ نصیر الدین شاہ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں مافیا اور اقربا پروری جیسے موضوعات پر کھل کر بات کرتے ہوئے انہیں کچھ لوگوں کے دماغ کی خرافات قرار دیا ہے۔فلموں میں منفی، مثبت، کامیڈی، مرکزی اور معاون سمیت ہر طرح کے کردار ادا کرنے والے نصیر الدین شاہ اگرچہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر کھل کر بات کرتے اور حکومت کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔تاہم وہ بولی وڈ میں مافیا کے ہونے، آٹ سائیڈر اور ان سائیڈر سمیت اقربا پروری جیسے موضوعات پر بحث کو چند لوگوں کے ذہن کی تخلیق قرار دیتے ہوئے دعوی کرتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی مافیا نہیں۔حال ہی میں انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو دیے گئے ااداکار کے مطابق اسی طرح اگر ان کے بیٹوں کو کوئی اداکاری کرنے کا موقع دیتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں؟نصیر الدین شاہ کے مطابق اگر کوئی ان کے بیٹوں کو اداکاری کا موقع دے رہا ہے تو وہ اس لیے نہیں دے رہا کہ وہ ان کے بیٹے ہیں بلکہ وہ ان میں کچھ خصوصیات دیکھ کر انہیں چانس دے رہا ہے اور جب انہیں چانس مل جائے تو اسے اقربا پروری کہنا غلط ہے۔ان کے مطابق اسی طرح دنیا کے ہر شعبے میں موجود لوگوں کے بچے اسی شعبے میں آتے ہیں اور یہ دنیا کی قدیم رسم ہے۔انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے بولی وڈ میں جاری مافیا اور اقربا پروری جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی اور دعوی کیا کہ یہ سب کچھ کم تعلیم یافتہ اور پریشانی میں مبتلا افراد کے ذہن کی خرافات ہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اقربا پروری جیسی بحث کچھ لوگوں کی تخلیق ہے، جو ہر بات کو اپنے اوپر لے جاتے ہیں۔لیجنڈ اداکار نے وضاحت کی کہ اگر کوئی شخص ڈاکٹر ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا بھی ڈاکٹر بنے، کوئی اگر وکیل ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اس کی اولاد بھی اس کے نقش قدم پر چلے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ بولی وڈ میں کوئی مافیا موجود ہے۔نصیرالدین شاہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ماضی میں اوم پوری جیسے غیر فلمی خاندان سے وابستہ افراد بھی مقبول اداکار بنے اور انہیں بھی آج تک کسی نے کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی کوئی ان کے فلمی کام کے آڑے آیا۔انہوں نے بولی وڈ میں مافیا اور اقربا پروری یا آٹ سائیڈر یا ان سائیڈر کے ہونے کے تاثرات کو مسترد کیا اور کہا کہ سب باتیں کچھ کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ذہن کی تخلیق ہیں۔نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ موجود دور میں تھوڑی بہت ڈپریشن ہر کسی کو ہے اور ایسے ہی افراد اپنی ڈپریشن کی وجہ سے میڈیا کے سامنے اپنی خرافات کو لاتے ہیں۔انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر بھی بات کی اور نوجوان اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کا روشن ستارہ بھی قرار دیا اور کہا کہ ان کی خودکشی کو بہانہ بنا کر کچھ لوگ اپنے ذہنی مسائل میڈیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی