Screen Shot 2020 08 20 at 6.16.21 PM

خیبر پختونخوا حکومت کو صوبے کے تمام خاندانوں کو صحت کارڈ سہولت فراہم کرنے پرمبارکباد دیتا ہوں- وزیراعظم

ویب ڈیسک (پشاور): ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ اور اسٹیٹ لائف کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر فیملی کو10 لاکھ انشورنس دیاجارہاہے۔ خیبر پختونخواحکومت کو اس اقدام پرمبارکباد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں

وزیراعظم نے کہا کہ جب غریب آدمی بیمارہوتا ہے تواس کا سارابجٹ اس پرلگ جاتاہے۔ جب غریبوں کےلیےکام کیاجاتاہےتواللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبہ پنجاب اوربلوچستان کوبھی کہوں گا کہ تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں۔ ہیلتھ انشورنس دینےسےہیلتھ سیکٹرمیں بہتری آئےگی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وجنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 6 جوان شہید، 12 خوارج ہلاک

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارامقصدپاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بناناہے۔ دیہات اورچھوٹےشہروں میں بھی اسپتال بنیں گے۔ ہمارےپاس تمام ڈیٹاموجودہوناچاہیے۔ مانیٹرنگ پرخاص توجہ دیں،امریکہ میں بھی ہیلتھ کارڈ پرگھپلے ہوئےتھے۔