samsung news2

پاکستان میں سام سنگ کا اپنا پلانٹ لگانے پر غور

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنا پلانٹ پاکستان میں لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا ہے کہ حال ہی میں متعارف کرائی گئی موبائل پالیسی اور ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کی وجہ سے پاکستان میں اسمارٹ فونز کی پروڈکشن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سام سنگ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہا ہے اور پاکستان میں اپنے اسمارٹ فون اسمبلنگ پلانٹ کے قیام پر سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تاجکستان کے پست قامت گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی