shezad akbar

حکومت ، حزب اختلاف کا کوئی بھی دبائوقبول نہیں کرے گی-شہزاد اکبر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرشہزاداکبرنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ، حزب اختلاف کاکوئی دبائوقبول نہیں کرے گی۔

لاہورمیں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بدعنوانی کوتمام جرائم کی جڑ سمجھتی ہے تاہم حزب اختلاف اس حوالے سے قانون سازی میں سنجیدہ نہیں ہے۔
شہزاداکبرنے کہاکہ عالمی برادری منی لانڈرنگ کے مسئلے پرسنجیدگی سے غور کررہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف نے اقتدارمیں آنے کے بعد اصلاحی اقدامات کئے ہیں جس کامقصد دنیا کے سامنے ملک کاتشخص بہتربناناہے۔
انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کواپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کی بجائے قومی مفاد کے لئے قانون سازی میں تعاون کرناچاہیے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق