ALPURI People offering funeral prayer of a person who died due to Coronavirus in Shangla. — F.P. photo

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کم ترین سطح پر آ گئیں

ویب ڈ یسک: نیشنل کمانڈ و اپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ملک میں کورونا وائرس سے اموات کم ترین سطح پر آ گئیں، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 591 افراد میں کرونا کی تصدیق، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10694 ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 75 ہزار 836 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 2 لاکھ 92 ہزار 765 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 27 ہزار 965 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
پنجاب میں 96178 خیبرپختونخوا 35720 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں اور اسلام آباد میں 15493 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان 2657، بلوچستان میں 12507 کورونا کیس سامنے آئے ،آزادکشمیر میں کورونا کے 2245 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6235 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2358 پنجاب 2188 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا 1248، اسلام آباد میں 175 کورونا مریض جاں ہو ئے ہیں، بلوچستان 141، گلگت بلتستان میں کورونا کے 64 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات

آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 61 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 24956 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1173 مریض زیرعلاج،ملک بھر میں کورونا کے 121 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 24 لاکھ 39 ہزار 858 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔