302235 5234602 updates 1

9ویں اور 10ویں محرم کو پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر بند رہے گی

ویب ڈیسک(پشاور):ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق 9ویں اور 10ویں محرم کو پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر بند رہے گی۔ محرم کے حوالے سے شہر میں سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق پیر 11ویں محرم الحرام سے بی آر ٹی بس سروس شہریوں کے لئے دوبارہ کھول دی جائے گی۔ شہریوں کو صوبائی دارلحکومت میں ٹرانسپورٹ کی بہترین سفری سہولت میسر ہے۔ بی آر ٹی بس سروس ٹریک پر کسی غیر ضروری افراد کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں اور بی آر ٹی کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیح ہے ترجمان ٹرانس پشاور.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات