WhatsApp Image 2020 09 03 at 4.19.57 PM

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جنرل بس سٹینڈ پشاور شہر سے باہر منتقلی کیلئے پی سی ون کی تیاری سمیت فیزیبیلٹی سٹڈی اورانجینئرنگ ڈیزائن پر کام تیز کرنے کی ہدایت

ویب ڈ یسک (پشاو):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جنرل بس سٹینڈ پشاور کی شہر سے باہر منتقلی کیلئے منتخب اراضی کے حصول کا عمل دو ماہ کے اندر مکمل کرنے اور منصوبے کے لئے پی سی ون کی تیاری سمیت فیزیبیلٹی سٹڈی اورانجینئرنگ ڈیزائن پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پشاور کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کی ترقی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات کا حصہ ہے، اس مقصد کیلئے شروع کئے گئے تمام میگا منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیشرفت یقینی بنائی جائے۔ان منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سروسز چیفس کا یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت