WhatsApp Image 2020 09 03 at 6.27.22 PM

سیلاب اللہ کی طرف سے ہے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا, صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں- وزیراعلیٰ محمود خان

ویب ڈ یسک (سوات):وزیراعلیٰ محمود خان کی دورہ سوات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوات میں 2010 میں بھی سیلابوں سے تباہی مچی تھی ۔ حالیہ سیلاب کے بعد بحالی کا کام تیزی سے کیا گیا۔ کورونا وائرس کے دوارن جس شفافیت کے ساتھ لوگوں کی مالی مدد کی گئی ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، محکمہ ریلیف نے سیلاب میں جس طرح کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ سیلاب سے زخمی افراد کو فوری طور پرامدادی چیک دے دیئے گئے،
خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والی دیگر جماعتوں کو اقتدار دوبارہ کیوں نہیں ملا؟ تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر مجھ پر انگلی اٹھائیں۔
2023 کے انتخابات کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم ہونگے،پی ٹی آئی کو تیسری بار بھی صوبے میں حکومت کرنے کا موقع ملے گا، میں پورے صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں ، صوبے کے معاملات قریب سے دیکھ رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  بجلی مزید 1 روپے75 پیسے مہنگی، نیپرا نے منظوری دیدی

وزیراعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب اللہ کی طرف سے ہے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا,میں سیلاب کی صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں، سیلاب میں فوری طور پر لوگوں کو امدادی چیکس دئے گئے ہیں,تمام اداروں کو موثر کام کرنے پر داد دیتا ہوں،سیلاب کے فوری بعد تمام رابطہ سڑکوں کو بحال کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع : پشاور میں عسکری آلات و ہتھیاروں کی نمائش اور ایئر شو کا انعقاد

اپوزیشن کو پختونخوا میں سیاست کرنے کے لئے کچھ نہیں مل رہا، بی آر ٹی کے بعد اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو باقی نہیں رہا, دریا کنارے تجاوزات کو نہیں چھوڑا جائے گا, متاثرہ گھروں کے مالکان کو جلد معاوضہ دیا جائے گا, تجاوزات والی عمارتوں کے مالکان کو معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔