i

سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پشاور زلمی کے ویسٹ انڈیزکپتان ڈیرن سیمی کو رواں سال 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی۔ ڈیرن سیمی کو پاکستان سوپر لیگ خصوصاً پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے خدمات پر یہ اعزاز دیا جائے گا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سوپر لیگ میں شرکت کرنے والے بیرونی کھلاڑیوں کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ جب 2017 میں پاکستان سوپر لیگ کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد ہوئی تھی تو لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ کے لیے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سب سے پہلے میچ کے لیے ٹیم پاکستان لانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا