download 1 90

نیپرا نے فیصلہ کی نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا

ویب ڈیسک (پشاور): بجلی کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا معاملہ، نیپرا نے بجلی 1.49 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، نیپرا نے فیصلہ دوبارہ جاری کردیا، نیپرا نے فیصلہ کی نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، نیپرا نے 2018 میں بجلی صارفین پر اضافی 189 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ دیا تھا، نیپرا حکام کے مطابق نیپرا فیصلے کو کچھ صنعت کاروں نے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، ہائی کورٹ نے نیپرا کے فیصلے کو کالعدم قراردیا، ہائی کورٹ نے نیپرا کو دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت کی، نیپرا نے معاملے پر دوبارہ سماعت کی، نیپرا نے اپنا پرانا فیصلہ برقرار رکھا ہے، اس فیصلے کا بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا،عوام سے 189 ارب روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ