El fbbyXUAAXFag

کورونا کے ممکنہ پھیلائوکے روک تھام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیر اعلی محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا ۔ متعلقہ صوبائی وزرا کے علاوہ کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کیں۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں کورونا وبا کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے ۔ضلع چترال اور ہزارہ کے بعض علاقوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
بعض تعلیمی اداروں میں بھی کورونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ ٹاسک فورس کا چترال میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہارکیا ۔ چترال میں ٹیسٹنگ اور ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کے لئے فوری طور پر خصوصی اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ سیکرٹری صحت کو فوری طور پر چترال کا دورہ کرکے وہاں ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کے لئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں خصوصا سرمائی اضلاع میں موسم سرما کی تعطیلات مقررہ وقت سے پہلے کرنے پر غور۔ محکمہ تعلیم کو اس حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ عوامی مقامات میں فیس ماسک پہننے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
تفریحی پارکوں کو شام چھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ۔ شادی ہالز، مارکیٹس، اور ریسٹورنٹس کی ب رات 10 بجے بند ہونگے۔ محکمہ صحت کو تمام اضلاع میں ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو تمام ہاٹ سپاٹس میں سمارٹ لاک ڈاون لگانے کے احکامات جاری کئے۔عوام کی آگہی کے لئے وسیع پیمانے پر مسلسل مہم چلانے کا فیصلہ۔محکمہ اطلاعات کو اس سسلسلے میں پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
اجلاس میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں اور کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو خاطر خواہ حد تک بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا گیا ۔ محکمہ صحت کو بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ عوام کو کورونا وبا سے محفوظ کرنے کے لئے صوبے کے معروضی حالات کے مطابق اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ لوگوں کے جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ جن جن علاقوں میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے وہاں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد :ویڈیو وائرل ہوگئی